Turkiya-Logo-top

ترکی نے کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی لینے کا فیصلہ ترک کر دیا

ترکی نے کابل ائیر پورٹ کی سیکورٹی سنبھلانے کا فیصلہ ترک کر دیا ہے، ترک حکام کے  مطابق ترکی کابل ائیر پورٹ پر اپنی فوج نہیں رکھے گا البتہ طالبان  نے اگر  امداد  کا کہا تو ہم تیار  ہیں۔

ترک حکومت نے  افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے  بعد  کابل ائیر پورٹ کے سیکورٹی انتظامات سنبھالنے  کی پیشکش کی تھی ۔ اس حوالے سے ترکی امریکہ  اور افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ رابطے میں تھا۔ تاہم طالبا ن کے افغانستان  پر قبضے  کے بعد ترکی نے ا ئیر پورٹ سے 600 افراد پر مشتعمل فوج کو  واپس بلانے  کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل  طالبان نے ترکی  کو  کابل ائیرپورٹ پر اپنے فوج رکھنے کے حوالے سے وارننگ دی تھی جسے ترکی نے مسترد کر دیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت جو  صورتحال   بن گئی ایسے میں ترکی کو کابل ائیر پورٹ سے نکل جانا ہی بہتر ہے۔  ائیر پورٹ پر افراتفری کا عالم ہے   افغانی شہری بھی ملک میں نہیں رہنا چاہتے۔

اس سے علاوہ اگر طالبان ہم  سے کسی قسم کی سیکورٹی اور تکنیکی مدد کی ضرورت ہوئی  تو ہم ضرور کریں گے۔

طالبان  کے افغانستان میں داخل ہونے تک ترکی  اپنے موقف پر قائم تھا۔  ترکی کا کہنا تھا   کہ  ختمی فیصلے سے قبل   بدلتی صورتحال  کا جائزہ لینا اہم ہے۔

Read Previous

ترکی میں سیلاب، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 77 ہو گئی

Read Next

سعودی عرب کی فوج کے سربراہ کی پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات

Leave a Reply