fbpx
ozIstanbul

ترکی خواتین پر تشدد کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایروان نے کہا کہ ترکی خواتین پر تشدد کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا۔

صد ر ایردوان نے یہ ریمارکس وسطی اسکیشیر صوبے کے دورے کے دوران مختلف پس منظر کی خواتین سے ملاقات کے دوران کہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ادارے تشدد سے نمٹنے کے لیے پر عزم ہیں اور جون میں اس معاملے پر ایک روڈ میپ بھی تیار کیا گیا ہے۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکی کے 81 صوبوں میں (sonim) تشدد سے بچاو اور ایسے حالات پر نظر رکھنے والے ادارے قائم کر دیے گئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ یہ مراکز سیکورٹی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ہم نے اس ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اور قدم اٹھایا ہے اور اپنی فیملی اور سوشل سروس منسٹری کے 372 سوشل سروس سینٹرز کے لیے رابطہ پوائنٹس قائم کیے۔یہ رابطہ پوائنٹس sonim کے ساتھ مل کر کام کریں گے، جس سے ہمیں اس مسئلے کو زیادہ وسیع پیمانے پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔

ہم خواتین پر ہورہے تشدد کے خلاف آخری دم تک آواز اٹھاتے رہیں گے۔

کاروباری خواتین سے ملاقات کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ وہ عام طور پر خواتین تاجروں اور کاروباری شخصیات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھاکہ ہم یہ دیکھ کر خوش ہیں کہ ہماری خواتین کچھ شعبوں میں مردوں کے مقابلے میں بہت زیادہ کامیاب ہیں۔ امید ہے کہ ہم مل کر ایک مضبوط اور عظیم ترکی بنائیں گے۔

پچھلا پڑھیں

سوڈان میں فوجی بغاوت،حکومت کا تختہ الٹ کر وزیراعظم کو نظر بند کر دیا

اگلا پڑھیں

ٹی-20 ورلڈ کپ: پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے