turky-urdu-logo

ٹی 20ورلڈ کپ یورو کوالیز کے لیے ترکیہ کی ٹریننگ جاری

ترک قومی کرکٹ ٹیم اپنی  ٹی 20ورلڈ کپ یورو کوالیز کے لیے اپنی ٹریننگ جاری رکھے  ہوئے ہیں

ترک قومی ٹیم کا پہلا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ10-20 جولائی  کو فن لینڈ میں ہو گا

کرکٹ  گورننگ باڈی کےنائب صدر حسن صابری  طہتہ نے میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا کہ یہ کرکٹ ٹیم کا  یہ پہلا باقاعدہ طور پرتربیتی کیمپ ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی کریکیٹ کے نام سے جانے والی تنظیم نے اس سے قبل جون میں 21 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اور  انقرہ کے پورسکلر ضلع میں ایک ابتدائی کیمپ بھی  لگایا۔

اس کیمپ کے بعد کرکٹ ٹیم فن لینڈ کا دورہ کرے گی ۔ ٹیم کوچ  رجب التوتونا  کا کہنا تھا کہ  اس چیمپئن شپ کے لیے ترک بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے  ٹیم بنائی ۔ میں اس کھیل میں 11سال سے وابستہ ہوں اور مجھے امید ہے کہ ہم فن لینڈ میں کامیابی حاصل کرے گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس کھیل میں کافی محنت کی ہے کافی حد تک سامان کی کمی کو بھی پورا کر چکے ہیں اور ترک عوام میں بھی یہ کھیل باقی کھیلوں کی طرح جلد  مقبول ہو جائے  گا۔اور ہم آنے والے چند سالوں میں یورپی لیگز میں بھی حصہ لے سکتے ہیں ۔

ٹیم کے کپتان گوخان گوکتگ الٹے پاکستانی سپر لیگ (PSL)میں بھی کھیل چکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ ترکیہ میں ایک ابھرتا ہوا کھیل ہے ۔ ہم اس میں بہت محنت کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم اس کھیل میں بھی کامیاب رہے گے ۔”

Read Previous

ترک صدرایردوان کو اسرائیلی صدر کا ٹیلی فون، عید کی مبارکباد پیش کی

Read Next

کشمیر کی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونکنے والے برہان وانی کا چھٹا یوم شہادت

Leave a Reply