turky-urdu-logo

ترکی میں کورونا وائرس کا جن بے قابو ہونے لگا

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ترکی میں 32 ہزار افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق تازہ ترین اضافے کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 3.24 ملین ہو چکی ہے۔

اس ہفتے 18 ہزار 15 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جنکی مجموعی طور پر تعداد 2.97 ملین ہو چکی ہے۔

تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد  1 ہزار 9 سو 98 ہو چکی ہے۔

ترکی میں اب تک 38.10 کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

14 جنوری سے شروع ہونے کےبعد سے اب تک 15.1 ملین ویکسین لگ چکی ہیں۔

8.5 ملین سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے جبکہ 6.6 ملین افراد کا ویکسین  کورس مکمل ہو چکا ہے۔

دسمبر 2019 سے شروع ہونے  کے بعد سے اب تک کورونا وائرس 192 ممالک میں 2.78 ملین لوگوں کی جانیں لے چکا ہے۔

برازیل ، انڈیا اور امریکہ اب تک کہ سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ہیں۔

Read Previous

پاکستان کو افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش ہے، وزیر خارجہ کی افغان صدر سے ملاقات

Read Next

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں افطاری اور اعتکاف کے اجتماع پر پابندی

Leave a Reply