turky-urdu-logo

ترکیہ: کوئلے کی کان میں دھماکہ، دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری

BARTIN, TURKIYE – OCTOBER 14: Relatives and friends of the coal miners, who were under the rubble, hug each other as they are waiting for rescue process while ambulances and firefighters continue to conduct an operation at the explosion site after an explosion occurred at a coal mine in Turkiye’s northern Bartin province on October 14, 2022. Dozens of miners are trapped underground after a blast at a coal mine in northern Turkiye on Friday. ( Kahraman Bekcili – Anadolu Agency )

ترکیہ کے ضلع بارتین کی تحصیل اماسرہ  کی  کوئلے کی کان میں  دھماکے کی وجہ سے جانی نقصان پر  دنیا بھر سے  ترکیہ کے ساتھ اظہارِ افسوس کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس  نے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے ذریعے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "معدنی کان میں دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان پر مجھے شدید افسوس ہوا ہے”۔

گٹرس نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل و اعیال کے ساتھ اظہارِتعزیت کیا اور  زخمیوں کے لئے عاجل شفا  کی تمنّا ظاہر کی ہے۔

کرغستان کے صدر’ صدر جبّاروف’ نے بھی صدر ایردوان کو تعزیتی پیغام بھیجاہے۔ ہلاک ہونے والوں کے لئے افسوس کیا اور زخمیوں کے لئے  فوری صحتیابی کی تمنّا ظاہر کی ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بھی ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "بارتین میں کان کے حادثے کے نتیجے میں ونے والی ہلاکتوں پر ہمیں سخت افسوس ہے۔ ہم ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کے ساتھ دِلی اظہارِ تعزیت کرتےاور زخمیوں کی مکمل صحتیابی کے متمنّی ہیں۔

فن لینڈ کے وزیر خارجہ پیکا ہووِسٹو  ، سویڈن کی وزیر خارجہ آن لِنڈے  اور اٹلی کی وزارت خارجہ نے بھی سوگواروں کے ساتھ تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کے لئے عاجل شفاء کی تمّنا ظاہر کی ہے۔

آرمینیا کے وزیر خارجہ آرارات میرزویان اور ازبکستان کے وزیر خارجہ ‘ولادی میر نوروو’ نے بھی ٹویٹر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  کے ٹویٹر بیج کے ہیش ٹیگ کے ساتھ تعزیری پیغام جاری کیا ہے۔

ایران وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے  اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ "میں، اس تکلیف دہ واقعے میں، ہلاک ہونے والوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کا طلبار ہوں۔ سوگواروں کے لئے صبرِ جمیل اور زخمیوں کے لئے عاجل شفاء کا امیدوار ہوں۔

افغانستان  کی طالبان عبوری حکومت کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے بھی کان کے حادثے میں جانی نقصان پر ترکیہ کے عوام اور حکومت  کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا اور زخمیوں کے لئے عاجل شفاء کی تمنّا ظاہر کی ہے۔

یونان کے وزیر دفاع نکولس پاناگیوٹوپولس نے بھی ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار کو تعزیتی پیغام بھیجا اور حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ  محکمہ معدنی  اماسرہ  ڈائریکٹریٹ سے منسلک کوئلے کی کان میں جمعہ کے دن دھماکہ ہوا۔ حادثے میں 41 کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔

Read Previous

ترک شہر بارتن میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکہ،28 افراد جاں بحق

Read Next

آذربائیجان:بین الاقوامی چیریٹی بازار 22 اکتوبر کو باکو میں منعقد کیا جائے گا

Leave a Reply