turky-urdu-logo

تُرکی: تاریخ میں منشیات کے خلاف سب سے بڑا آپریشن

تُرکی نے 9 ممالک کے تعاون سے منشیات کے خلاف سب سے بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آپریشن سویمپ کے نام سے شروع ہونے والے اس آپریشن میں ہالینڈ، بیلجئم، اسپین، اٹلی، چلی، ایکواڈور اور برازیل نے ترکی کے ساتھ تعاون کیا۔

تُرک وزیر داخلہ سلیمان سولو نے کہا ہے کہ 94 میں سے 67 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ تمام لوگ منشیات کے بڑے بیوپاریوں میں شامل ہیں اور مختلف ممالک میں اپنا نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال سے جاری اس آپریشن میں منشیات اور دیگر ڈرگز کے بڑے مافیاز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ تُرک وزیر داخلہ نے بتایا کہ سویمپ آپریشن کے دوران دو بڑے ڈرگز مافیا کو گرفتار کیا گیا ہے جو برازیل اور ہالینڈ میں اپنا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ ان دونوں کے خلاف 26 سال پہلے انٹرپول کے ریڈ نوٹسز جاری کئے تھے۔

Read Previous

چائینہ میں ایک نئی وبا پھوٹ پڑی

Read Next

ترکی نے امریکہ میں اتاترک کے مجسمے پر حملے کی مذمت کی

Leave a Reply