turky-urdu-logo

ترکی نے کم عمر افراد کی فوج میں بھرتی کا امریکی الزام مسترد کر دیا

ترک وزارت خارجہ نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق امریکی رپورٹ کو مسترد کردیا جس میں شام میں کم عمر سپاہیوں کی بھرتی کرنے والی تنظیموں کو ’آپریشنل، سامان اور مالی مدد‘ فراہم کرنے پر انقرہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

وزارت خارجہ میلوت چاوش اولو نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس دعوے کو ’مسترد کرتے ہیں اور ہمارا  ریکارڈ صاف ہے۔

بیان میں واشنگٹن پر ’دوہرے معیار اور منافقت‘ کا بھی الزام لگایا گیا ہے اور شام میں کرد عسکریت پسندوں کی امریکی حمایت کی طرف اشارہ کیا۔

اس میں اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں شامی ڈیموکریٹک فورسز کے تحت کم عمر سپاہیوں کی بھرتی اور ان کے استحصال کا بتایا گیا ہے۔

ترکی کا کہنا ہے کہ شامی کرد عسکریت پسند جنہوں نے شدت پسند داعش گروپ کا مقابلہ کرنے والی ایس ڈی ایف کی مدد کی تھی، ان کا تعلق ان کرد جنگجوؤں سے تھا جو تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ترکی کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں اور انہیں دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔

امریکا نے پاکستان اور ترکی کو چائلڈ سولجرز پروینشن ایکٹ(کم عمر سپاہیوں کی فوج میں بھرتی) کی فہرست میں شامل کیا ہے جس کے نتیجے میں فوجی امداد اور امن پروگراموں میں شرکت کے حوالے سے سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

یہ پہلا موقع تھا جب کسی نیٹو اتحادی کو اس طرح کی فہرست میں رکھا گیا تھا۔

یو ایس چائلڈ سولجرز پریوینشن ایکٹ(سی ایس پی اے) کے تحت سالانہ بنیادوں پر غیر ملکی حکومتوں کی ایک فہرست شائع کی جاتی ہے جس میں پچھلے سال (یکم اپریل 2020 سے 31 مارچ 2021) کے دوران کم عمر سپاہیوں کو بھرتی یا استعمال کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جن اداروں کا جائزہ لیا گیا ان میں مسلح افواج، پولیس، دیگر سیکیورٹی فورسز اور حکومت کا تعاون کرنے والے مسلح گروپ شامل ہیں۔

2021 کی کم عمر سپاہیوں کی فوج میں بھرتی کرنے والے ممالک کی فہرست میں افغانستان، برما، کانگو، ایران، عراق، لیبیا، مالی، نائیجیریا، پاکستان، صومالیہ، جنوبی سوڈان، شام، ترکی، وینزویلا اور یمن کی حکومتیں شامل ہیں۔

Read Previous

یورو فٹ بال چیمپین شپ: اسپین نےسوئزرلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

Read Next

پاکستان:وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ کی الوداعی ملاقات

Leave a Reply