ترکی کے وزیر دفاع نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمینیا کو جنگ بندی کی کسی بھی بات سے پہلے آذربائیجان کے مقبوضہ علاقے خالی کرنے چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "جو لوگ آذربائیجان کے علاقوں پر قبضے کے لئے آواز نہ اٹھانے والوں کو جنگ بندی کی اپیل کی جگہ آرمینیا کو قارا باغ ترک کرنے کا مطالبہ کرنا زیادہ بہتر ہوگا۔
وزیر قومی دفاع حلوصی آقار نے کہا کہ آرمینیا کےقارا باغ پر قبضے اور سویلین قتلِ عام پر بڑے بڑے ممالک کی خاموشی اختیار کیے رکھنا منافقت کے سوا کچھ نہیں ہے۔
آقار نے ان خیالات کا اظہار ” اناطولیہ شپ یارڈ میں تیار کردہ قطر کی مسلح افواج کے دو عدد مسلح ٹریننگ جہازوں کی سمندر میں اتارے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ آرمینیا کےقارا باغ پر قبضے اور سویلین قتلِ عام پر بڑے بڑے ممالک کی خاموشی اختیار کیے رکھنا منافقت کے سوا کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم مزید 30 سال تک انتظار کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ بین الاقوامی اداروں کو اپنے وقار کو بحال کرنے کے لیے ان کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہےاور اس سے ان کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔