ترکیہ کے کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی ورنک کا اسرائیلی ہم منصب اورنا باربیوائی سے انقرہ میں ملاقات کی
دونوں وزرا نے اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تعاون کے شعبوں بالخصوص صنعت اور ٹیکنالوجی میں تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے EU پروگرامز، ٹیکنو پارکس اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (R&D) کے لیے درخواستوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ترک وزیر ٹیکنالوجی دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر بھی بات کی اور انہوں نےاسرائیلی ہم منصب کو ترکیہ کی سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلات بھی بتائیں ۔ اسرائیلی ہم منصب نے بھی میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت میں تعاون کو بنانے اور بڑھانے کے لیے باہمی خواہش اور خلوص کا اظہار کیا گیا۔
حال ہی میں ترک صدر رجب طیب ایردوان اور اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے درمیان حالیہ مذاکرات دو طرفہ تعلقات کی بحالی کا باعث بنے ہیں۔
ترکیہ اور اسرائیل تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، جس میں اگست میں مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے اور چار سال کے وقفے کے بعد سفیروں اور قونصل جنرل کی دوبارہ تقرری کا فیصلہ بھی شامل ہے۔
