
ترکیہ اور مصر جلد باہمی طور پر سفیروں کا تقرر کرنے کے لیے تیار ہے۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے سفارتی تعلقات کو اعلیٰ سطح تک بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ترک سفارت خانے کی جانب سے بیان کے مطابق صدر ایردوان بھی مصر کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں
مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے صدر ایردوان کی دوبارہ صدر بننے کے موقع پر مبارک باد دی۔ جس نے دو طرفہ تعلقات کے لیے ایک اچھا موقع پیش کیا۔
ترکیہ اور مصر کا تعاون معیشت،تجارت، صنعت، ٹیکنالوجی، فن و ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں ہو گا۔
سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق مصر کے وزیر صنعت و تجارت احمد سمیر جلد ہی ترکیہ کا دورہ کریں گے، جبکہ ترکیہ کے دو وفود بھی مصر کے دورے پر جائیں گے۔جس سے دونوں ممالک کے سیاحت اور سرمایہ کاری میں نمایاں اضافے کی توقع ہو گی۔