fbpx
ozIstanbul

نوے سالہ ترک خاتون نے آ خر کاراپنانام لکھناسیکھ لیا

90 سالہ ترک خاتون نے عمر کے اس حصے میں آکر اپنا نام لکھنا سیکھ لیا۔

ترک خاتون نے یہ ثابت کر دیا کہ علم حاصل کرنے کی کوئی قید  نہیں ہو تی۔

ازمی ارسلان کے 7 بچے ہیں اور 19 پوتے پوتیاں ہیں۔

ازمی ارسلان نے   اپنا نام بزرگوں کی  خواندگی کی کلاس  کے دوران  لکھنا سیکھا۔

ازمی  ترکی کے مغربی صوبہ دینیزلی میں رہتی ہیں۔

ازمی نے لکھنا اور پڑھنا صرف 2 مہینوں کے اندر سیکھا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بچپن میں مالی حالات کے باعث انکے والد انہیں سکول نہیں بھیج سکتے تھے ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ انہیں بہت خوشی ہوتی ہے جب وہ اپنا نام اپنے ہاتھ سے لکھتی ہیں۔

ازمی نے کہا کہ پڑھنے اور لکھنے کہ کوئی عمر نہیں ہوتی آپ زندگی کے کسی بھی مرحلے میں اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں کیونکہ جب تک انسان زندہ ہے سیکھنے کا  عمل ہمیشہ ایسے ہی جاری رہتا ہے۔

انسان کو ہمیشہ نئی سے نئی چیزیں سیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے  تاکہ انکی زندگی میں جینے کا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہو۔

پچھلا پڑھیں

اسرا بلگچ کی جانوروں سے محبت، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اگلا پڑھیں

چین: کورونا کے مرکز ووہان میں زندگی معمول پر آگئی،عوام کی بنا ماسک تقریبات میں شرکت

One Comment

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے