turky-urdu-logo

ترکی ، زلزلے کے 65 گھنٹے بعد تین سالہ بچی کو ملبے سے ریسکیو کر لیا گیا

ترکی کے آئجن خطے میں 6.6 شدت زلزلے کے دو دن بعد ایک تین سالہ بچی کو ملبے کے ڈھیر سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

مغربی صوبہ ازمیر کے ضلع بائیراکلی میں زلزلے کے 65 گھنٹوں بعد ریسکیو ٹیموں نے تین سالہ الف پیرنجیک کو بچا لیا۔

اب تک ملبے سے 106 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ ترک ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ مہمت گلولو نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے الف کے ریسکیو کیے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

زلزلے کے 24 گھنٹے بعد الف کی ماں ،دو جڑواں بہن بھائیوں اور سات سالہ بھائی کو ملبے سے نکالا گیا تھا۔ جو اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ سات سالہ امت جان کی بازی ہار گیا۔

Read Previous

فرانسیسی ٹیم للی اور سکاٹش پریمیئرشپ کلب سیلٹک کے درمیان میچ 2-2 سے برابر

Read Next

فینز باحس نے اسرائیل کے مکابی پلیٹیکا کو 75-76 سے ہرا دیا

Leave a Reply