turky-urdu-logo

ترک قوم اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے، صدر ایردوان

ترک صدر ایردوان  نے قومی اسلامی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ ہم اپنی   تما م تر صلاحیتوں  کو بروے کار لاتے ہوئے    اپنے خوابوں  کو حقیقت کی شکل دیں گے اور ترکی کو دنیا میں   وہ مقام دلوائے جس کا  وہ مستحق ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ   ترکی بہت جلد خطے اور عالمی سطح پر سیاسی، معاشی  اور جمہوری  طاقت بننے والا ہے۔ صدر نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم مل کر  اس مقام کے متحمل ہو سکتے ہیں جس کے ہم مستحق ہیں۔

رواں سال  صنعتی پیداوار  میں ریکارڈ اضافے کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر کا کہنا تھا کہ   جاری شدہ اعدادوشمار کے مطابق ترکی کی صنعتی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

صدر کا مزید کہنا  تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری   میں اضافے سے ملک میں ملازمت  اور برآمدات کی شرح   میں اضافے  سے ہم اپنے  ہدف  کے مزید  قریب ہو گئے ہیں۔

15 جولائی

ترک صدر نے 15 جولائی 2016  کی  نا کام فوجی بغاوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ    ترک قوم اپنی سرزمین کی حفاظت  کے لیے کسی  قربانی سے دریغ نہیں کرتے جس کی مثال 15 جو لائی کی صورت میں پوری دنیا کے سامنے ہے۔

ہم دہشتگردی کیے خلاف جنگ  اس  وقت  تک جاری رکھیں گے جب تک ہماری سرزمین سے  پی کے کے، داعش اور فیٹو جیسی تنظیموں کا نام نشان نہیں مٹ جاتا۔

علاوہ ازیں ترکی کی سالمیت کے ساتھ ساتھ ترکی کے سیاسی اور معاشی مفادات کے کا  بھی ہر حال میں تحفظ کرنا جاری رکھیں گے۔  یہی وجہ ہے کہ ہم نے خطے کے دیگر ممالک میں بھی فوجی مشن کا آغاز کیا ہے۔

 

 

 

Read Previous

آرمینیا کے جنگی جرائم میں ملوث فوجیوں کی آذربائیجانی عدالت میں سماعت

Read Next

غیر ملکی افواج سے قابضوں جیسا سلوک ہوگا،ترکی کے فیصلے پر افغان طالبان کا ردعمل

Leave a Reply