turky-urdu-logo

ترک الیکشن2023: پاکستان میں ترک شہریوں کی پولنگ مکمل

یورپی ممالک سمیت  پاکستان میں بھی آئندہ صدارتی و پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔

پاکستان میں ترکیہ کے صدارتی و پارلیمانی انتخابات کے لیے  ووٹنگ کے عمل کا آغاز  ہفتے کی صبح 9 بجے پاکستان کے سفارت خانے سمیت  کراچی اور لاہور کے قونصل خانے میں ہوا۔

ترکیہ کے سفیر  ڈاکٹر مہمت پچاجی  نے ترک سفارت خانے میں قائم پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

کراچی قونصل جنرل جمال سانگھو اور لاہور قونصل جنرل امیر اوزبے نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا

دیگر ترک شہریوں نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن کا رخ کیا۔ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل اتوار9 بجے تک جاری رہا تھا ۔

سپریم الیکشن بورڈ (YSK) کے مطابق  پاکستان میں 1200 سے زائد ترک شہری انتخابات  میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

خیال رہے کہ  ترکیہ میں انتخابات 14 مئی کو ہونگے ۔

ووٹرز چار صدارتی امیدواروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان، محرم انجے، کمال کلچدار اولو، اور سینان اوغان میں سے کوئی ایک 14 مئی کو ترکیہ کے صدر منتخب ہونگے۔

دریں اثنا، 24 سیاسی جماعتیں اور 151 آزاد امیدوار ترک پارلیمان کی 600 نشستوں کے لیے میدان میں ہیں۔

 

Read Previous

ترکیہ الیکشن: یورپی ممالک میں انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل

Read Next

استنبول: صدر ایردوان کی حمایت میں عوام کا سمندر امڈ آیا

Leave a Reply