ترکیہ کے وزیر تعلیم، پروفیسر ڈاکٹر یوسف تکین نےترک سفیر، عرفان نذیر اوغلو، قونصلیٹ جنرل لاہور، درمش باش طوغ اور وزیر صحت پنجاب، خواجہ عمران نذیر کے ہمراہ لاہور کے کینئرڈ گرلز ہائی سکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سکول کی طالبات نے ترک اور پاکستانی پرچم ہاتھوں میں اٹھا کر اپنے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیر تعلیم نے سکول کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور کلاس رومز اور لیبارٹری میں بھی اپنی مشاہدات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعاون مزید مستحکم ہو رہا ہے، اور دونوں برادر ممالک کی دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔
وزیر تعلیم نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ، ان کی کوشش ہے کہ ، یہ دوستی مستقبل کی نسلوں تک بہترین انداز میں منتقل کی جائے۔
دورے کے اختتام پر، انہوں نے میزبانی کرنے والے سکول کے اساتذہ اور طالبات کا شکریہ ادا کیا۔
