turky-urdu-logo

ترکیہ کے وزیر تعلیم ڈاکٹر یوسف تکین کی وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ملاقات

ترکیہ کے وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر یوسف تکین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر تعلیم پنجاب سید اقبال احمد سے ملاقات کی، جس میں تعلیم کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترکیہ کے وزیر تعلیم نے پاکستان کے ساتھ تعلیم کے میدان میں مضبوط تعاون پر زور دیا اور کہا کہ ، دونوں برادر ممالک کے درمیان مختلف شعبوں، خصوصا شعبہ تعلیم میں گہرے تعلقات ہیں۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ، یہ تعلیمی تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔
وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ، وہ دل سے یقین رکھتے ہیں کہ ،دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلیمی شعبے میں ہونے والا تعاون آئندہ نسلوں کے لیے مفید ثابت ہوگا اور دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات میں مزید گہرائی آئے گی۔
ملاقات کے اختتام پر، ترکیہ کے وزیر تعلیم نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، وزیر اعلی پنجاب اور وزیر تعلیم پنجاب کا شکریہ ادا کیا

Read Previous

ترکیہ کے وزیر تعلیم ڈاکٹر یوسف تکین کا کنیئرڈ گرلز ہائی سکول، لاہور کا دورہ، تعلیمی روابط مضبوط کرنے کا عزم

Read Next

ترکیہ کے وزیر تعلیم ڈاکٹر یوسف تکین کا وزیراعلی مریم نواز کے ہمراہ ملتان میں پاک-ترک معارف انٹرنیشنل سکول کا افتتاح

Leave a Reply