ترکی کے محکمہ دفاع کے مطابق ترک ایروسپیس انڈسٹریز نے مزید آٹھ ایف 16 بلاک 30 طیاروں کو سٹرکچرل اپ گریڈز کے بعد ترک ایئر فورس کے حوالے کردیا ہے۔
حکام کے مطابق ترکی کی فضائیہ کے زیر استعمال تمام بلاک 30 طیاروں کے سٹرکچرل اپ گریڈ ز کا پروگرام بھرپور رفتار میں جاری ہے۔
یاد رہے کہ ترک ایروسپیس انڈسٹری اس اپ گریڈ پروگرا م کے تحت 1500 کے قریب پرزہ جات کو مرمت یا تبدیل کررہی ہے۔
اس اپ گریڈ پروگرام کے بعد تمام بلاک 30 طیاروں کے فلائٹ آرآٹھ ہزار سے بارہ ہزار فلائٹ آرز تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔
