Turkiya-Logo-top

آج دنیا بھر میں "ورلڈ سائیکل ڈے” منایا جا رہا ہے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نےماحولیاتی آلودگی میں کمی اور صحت مند ذرائع آمد ورفت کے فروغ کی ترویج کے لئے 2018 میں 3 جون کو “ورلڈ بائیسکل ڈے” کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد سے یہ دن ہر سال دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔
یہ ایک ایسا دن ہے جب عالمی، ملکی اور مقامی سطح پر تقریبات میں سائیکلنگ کلچرکی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ آج سائیکلوں کا عالمی دن منانے کا سلسلہ شروع ہونے کے تین سال بعددنیا بھر میں سائیکلنگ بتدریج مقبول ہو رہی ہے۔
آج دنیا بھر میں ہالینڈ ایک ایسے ملک کے طور پرجانا جاتا ہے جہاں فی شخص سائیکلوں کی اوسط تعداد سب سے زیادہ ہے۔ڈچ سائیکلسٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دنیا کے 1 بلین سائیکلوں میں سے 2.3فیصد انکے ملک میں ہیں۔ اور سائیکلوں کی فی کس اوسط 1.3 سائیکلیں ہے۔
نیدرلینڈز کے بعد ڈنمارک 0.8، جاپان 0.6، بیلجیئم 0.5، چین 0.4 اور امریکہ 0.3 سائیکل فی شخص کی اوسط کے ساتھ بلترتیب دوسرے سے چھٹے نمبر پر ہے۔

Read Previous

بہت جلد ترکیہ اسپیس ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہو گا، صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے، وزیراعظم شہباز شریف

Leave a Reply