نیویارک — ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی دنیا کے نمایاں ترقیاتی امداد فراہم کرنے والے ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پائیدار ترقی کے 2030 اہداف کے حصول اور لاکھوں افراد کو باعزت زندگی فراہم کرنے کے لیے ایک ایسا عالمی مالیاتی نظام تشکیل دیا جائے جو کسی کو پیچھے نہ چھوڑنے کے اصول کے مطابق ہو۔
