turky-urdu-logo

ٹکا پاکستان کی سربراہ صالحہ تونا کی ASELSAN کے نمائندے سے ملاقات، ملک میں ترقیاتی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان میں ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی (ٹیکا) کی سربراہ صالحہ تونا نے ASELSAN کے دفتر کا دورہ کیا اور کمپنی کے پاکستان میں نمائندے کمالی ارگان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں اداروں کے پاکستان میں ترقیاتی تعاون کے مختلف شعبوں میں شراکت داری کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ خاص طور پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت مشترکہ منصوبوں پر توجہ مرکوز کی گئی، جن میں صحت اور سول انفراسٹرکچر کے شعبے شامل ہیں۔
صالحہ تونا نے اس موقع پر کہا کہ ٹکا پاکستان ASELSAN کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنا کر پاکستان میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہ ہے۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں مشترکہ منصوبوں کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جائے گا۔
یہ ملاقات پاکستان میں بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کو فروغ دینے اور دونوں اداروں کے درمیان مستحکم اور دیرپا شراکت داری کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے

Read Previous

صدر رجب طیب ایردوان کا پیغام: سفارت کاری ناکام ہوئی تو جنگ کا بوجھ سب کو اٹھانا پڑے گا

Read Next

یونیسکو اجلاس میں ترکیہ کی تعلیمی اصلاحات عالمی کامیابی کی مثال بن گئیں

Leave a Reply