fbpx
ozIstanbul

لاہور میں ترک ادارے ٹِکا نے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا دیا، ترک سفیر مہمان خصوصی تھے

ترکی کے ادارہ برائے تعاون و باہمی روابط (ٹِکا) نے پاکستان کے شہر دل لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں پینے کے صاف پانی کا پلانٹ لگا دیا

تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کا مقصد عوام میں صفائی کا شعور پیدا کرنا اور مستحق لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنا ہے

یہ پلانٹ  پاکستان کے تین بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد  میں شروع کیے جانے والے منصوبے کا پانچواں فلٹریشن پلانٹ ہے

ترکی سفیر نے کہا یہ منصوبہ پاکستان میں صاف پانی کی فراہمی میں ترکی کا حصہ ہے۔ ترک سفارتخانہ، قونصل جنرل اور ٹکا جیسے ادارے تر کی اور پاکستان میں تعاون بڑھانے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں

احسان مصطفیٰ یرداکل نے کہا پاکستانی حکومت اور متعلقہ اداروں سے  بات چیت بھی جاری ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہم کسی بھی طرح سے اپنے پاکستانی بھائیوں کے کام آسکیں انہیں بہتر زندگی فراہم کرنے میں کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور ترکی کے رشتے کو سماجی اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے مزید مضبوط و مستحکم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ترک کاروباری افراد کی دلچسپی  بھی پاکستان میں بڑھ رہی ہے ۔ ترک سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں

پاکستان کے سماجی شعبے میں ترک منصوبے خواہ کسی بھی شکل میں ہوں دونوں ملکوں کی دوستی اور بھائی چارہ دن بدن گہرا ہو رہا ہے۔ پاکستانی عوام کی سماجی خدمت کے کئی اور منصوبے بھی انشااللہ اسی طرح مستقبل میں بھی جاری رہیں   گے

افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ترک سفیر نے  کہ افغانستان میں نئی حکومت قائم ہوئی ہے جس سے کچھ ممالک کو توقعات بھی ہیں۔ سب سے بہتر طریقہ یہی ہے کہ افغان حکومت سے رابطے میں رہا جائے کیونکہ بات چیت کے ذریعے ہی افغان عوام کے حقوق کا تحفظ ممکن ہے

انہوں نے کہا  اگر ہم پہل کریں گے تو طالبان کی جانب سے بھی تعاون کیا جائے گا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز اور آب پاک اتھارٹی کے چئیرمین ڈاکٹر شکیل اے خآن کا کہنا تھا کہ تمام شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی وزیر اعظم پاکستان کی ترجیح میں شامل ہے ۔ ٹکا اور الخدمت جیسی تنظیموں کے اشتراک سے فلاحی منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے ۔

الخدمت فاونڈیشن کے عہدیداران نے کہا کہ الخدمت کے تحت ملک بھر میں 144 واٹر فلٹریشن پلانٹس سمیت متعدد منصوبوں سے چھتیس لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو رہےہیں ۔ مستقبل میں دیگر منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹکا سے اشتراک عمل مزید بڑھا رہےہیں

پچھلا پڑھیں

ناورے میں تیرکمان کے حملے سے 5 افراد ہلاک، 2 زخمی

اگلا پڑھیں

پاکستان میں سوشل میڈیااداروں کے لیے دفاتر قائم کرنا لازمی قرار

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے