
عالمی انتظامی مشاورت ادارے کیرنی کی تحقیق کے مطابق ترکی کےقومی پرچم بردار ایئر لائنز کا شعبہ ترکش کارگو عالمی ائیر کارگو بزنس میں سب سے نمایاں ادارہ بن چکا ہے۔
عالمی انتظامی مشاورت ادارے کیرنی کے مطابق روں سال کی پہلی سہ ماہی میں 67 فیصد اضافہ ہوا ہے اور دنیا میں ہر 20 میں سے ایک کارگو ترکش کارگو نے ہی لادا۔
تحقیق نے ایئر شپنگ کی عالمی صعنت پر کورونا وبا کے اثرات کا جائزہ لیا۔ ریسرچ کے مطابق مسافروں کے برعکس وبا کے دوران کارگو ٹرانسپورٹیشن کا عمل نہیں رکا۔
کیرنی ترکی کے ڈائریکٹر اونور اوکوتور نے کہا کہ وبا کے دوران کارگو ہوائی جہاز میں گنجائش ختم ہونے کے بعد مسافر طیاروں کو بھی ٹرانسپورٹیشن کے لیے استعمال کیا گیا۔
وائینڈ باڈی کارگو ایئر کرافٹ کے اوسط استعمال کا دورانیہ جون میں 11 گھنٹے روزانہ تک جا پہنچا جو کہ تاریح کی بلند ترین سطح ہے۔
تحقیق کے مطابق ترکش کارگو نے 2020 میں ائیر کارگو ٹرانسپورٹیشن میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور شرح نمو میں 3.9 سے 5.4 فیصد اضافہ کر کے عالمی منڈی میں اضافہ کیا۔
ترکش ائیر لائینز کے جنرل مینجر اور چیف کارگو آفیسر تورخان اور اوزین نے کہا کہ انہوں نے وبائی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیزی سے تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے ضروری اقدامات اٹھائے اور اپنے کام کرنے کے انداز کو بھی تبدیل کیا ۔ یہ ایک مشکل وقت ہے جس میں عالمہ ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک رک چکا ہے ہمیں متحرک رکھنے کا اہم ترین ذریعہ ہمارے لاجسٹک آپریشنز رہے جس کے ذریعے ادویات سازی، طبی آلات، ماسک، انسانی امداد اور ملک کی اور عالمی غذائی ضروریات کو پورا کیا۔