ozIstanbul

نوجوان نسل ترکی کی ترقی کی ضامن ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کی نوجوان نسل ہی ہماری ترقی کی ضامن ہے۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ میں بیش تپے  ملت کنونشن  سینٹر میں میں منعقد ہونے والے زندہ انسانی خزانے، مستقبل کے ایوارڈ کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے انسانی انسانی وسائل کے ذریعے ترکی کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی سن  2003 میں اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) کی جانب سے منظور کردہ غیر محسوس ثقافتی ورثہ کنونشن کا ایک فریق بن چکا ہے اوہ ہم نے ہی  اس فہرست میں سب سے زیادہ ثقافتی شاہکاروں کا اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی کے غیر محسوس ثقافتی ورثے کی فہرست میں اقدار کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی ہے جو ترکی کی کامیابیوں کا مظہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "آنے والے دور میں، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہمارے ماہرین  اور  کاریگروں کی ان  صلاحیتوں کوجو صدیوں پرانے تجربے کی حامل ہیں  کو زندہ رکھا جائے۔

پچھلا پڑھیں

مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہے ، وزیر اعظم پاکستان

اگلا پڑھیں

واٹس ایپ : وائس میسجز سے متعلق صارفین کا بڑا مسئلہ حل

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے