turky-urdu-logo

عالمی بینک کا پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان

دنیا بھر سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا سلسہ جاری ہے ۔ عالمی بنک نے سیلاب متاثرین کے لیے 2 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا ہے ہے ۔ عالمی بنک  کےجنوبی ایشیا  ریجنل  ڈپٹی چیئر مین  مارٹن  ریزر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا ہے اور  ہمیں سیلاب سے جانی نقصان ہر بہت افسوس ہے ۔ عالمی بنک آفت زدہ پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی امداد فراہم کر نے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی امداد سماجی تحفظ کے پروگراموں کو مضبوط بنانے سمیت بحالی میں مدد، نئے ہنگامی آپریشن اور طویل مدتی اہلیت کی کوششوں کی شکل میں ہو سکتی ہے۔

عالمی بینک کے نائب صدر نے کہا کہ پاکستان میں عالمی بینک کا سب سے بڑا انرجی پورٹ فولیو ہے، پاکستان کی قابل تجدید ذرائع کی طرف پالیسی کی تبدیلی درست سمت میں ایک قدم ہے۔

 

Read Previous

استنبول معاہدے کے تحت مزید 9 اناج کے بحری جہاز یوکرین سے روانہ : ترکیہ

Read Next

حرمین شریفین کے آئمہ کی تقاریر، خطبات ،تلاوت کے ریکارڈ کے لیے جامع ڈیجیٹیل لائبریری کے قیام کا فیصلہ

Leave a Reply