turky-urdu-logo

واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگی ویڈیو اب بآسانی ڈاون لوڈ کی جا سکے گی

عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولیات کے لیے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے۔

ان نئے فیچرزکے ذریعے واٹس ایپ کی جانب سے ہزاروں صارفین کی مشکلات کا حل تلاش کیا جاتا ہے، واٹس ایپ اسٹیٹس ایک ایسا ہی فیچر ہے جس کے ذریعے کوئی بھی صارف اپنے جذبات اور احساسات کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکتاہے لیکن بہت سے لوگ شاید یہ نہ جانتے ہوں کہ کسی بھی صارف کے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگی ویڈیو کو بھی بآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

کیا آپ کو بھی اکثر کسی دوست کے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگی ویڈیو اتنی بھاجاتی ہے کہ آپ بھی اس ویڈیو کو اپنے آرکائیو یا اسٹیٹس میں موجود دیکھنا چاہتے ہیں۔

اگر ایسا ہے تو آئیے جانتے ہیں کہ کس طرح کسی بھی دوست یاکانٹیکٹ لسٹ میں شامل کسی بھی فرد کے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگی ویڈیو کو کیسے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

اینڈرائیڈ اسمارٹ فون رکھنے والے صارفین گوگل پلے اسٹور سے گوگل فائلز ڈاؤن لوڈکرلیں بعد ازاں ایپ کے بائیں جانب کارنر پر موجود مینو آئیکن کو کلک کریں۔

اب فولڈر کے آپشن میں آپ اسٹیٹس میں چیک کی گئی ویڈیو کو دیکھنے کے قابل ہوجائیں گے جس فوٹو یا ویڈیو کو آپ دیکھنا چاہیں اسے کلک کرکے بآسانی دیکھ سکتے ہیں۔

اسٹیٹس ویڈیو پر دیر تک پریس رکھنے سے آپ اپنی مطلوبہ ویڈیو کو بآسانی مطلوبہ مقام پر ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔

Read Previous

ترک تاریخی ڈرامہ سیریل باربروس کا ٹریلر جاری

Read Next

پاکستانی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے اسلام آباد میں ملاقات

Leave a Reply