fbpx

ترکی کے شہر وین کی علامت "مختلف رنگوں کی آنکھوں والی بلیاں”

ترکی کے صوبے اناطولیہ کا شہر وین ترکی کے بہترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ وین ترکی کی قریبا سات ہزار سال پرانی ثقافت کو خود میں سمیٹے بیٹھا ہے۔ یہ علاقہ  تاریخ، کلچر ، اور قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔   ہر سال ہزاروں سیاح اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔

اس شہر کی ایک خصوصیت یہاں بسنے والی بلیاں ہیں ویسے تو ترکی کے ہر شہر میں بلیوں کا راج ہے۔ لیکن وین میں بسنے والی بلیوں کی خاص بات ان کی مختلف رنگوں کی آنکھیں ہیں۔ خوبصورت، ملائم  دکھنے والی سفید رنگ کی ان بلیوں کی ایک آنکھ نیلے رنگ اور دوسری سنہرے رنگ کی ہے۔ ان رنگوں کے مختلف ہونے کی وجہ ہیٹروکومیا ہے۔ میڈیکل سائنس میں ہیٹروکومیا کو آنکھوں کے رنگ میں فرق بیان کرنے کے لیے استعمال کیا جا تا ہے۔

یہ بلیاں شکار کرنے اورتیراکی کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اگر آپ وان میں ان دلچسپ بلیوں سے ملنے چاہتے ہیں تو  وین کیٹ ویلا میں ان سے مل سکتے ہیں۔ وین کیٹ ویلا ان بلیوں کی خفاظت کے لیے بنایا گیا ہے۔

ozIstanbul

پچھلا پڑھیں

کیا ترکی اور سعودی عرب کی باقاعدہ تجارتی جنگ سرکاری سطح پر شروع ہونے والی ہے؟

اگلا پڑھیں

پی ایس ایل کے ملتوی میچز 23 مئی سے شروع ہوں گے

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے