
امریکہ نے بھارت میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویس کا اظہار کیا ہے۔
2023 میں جاری کی گئی ہیومن رائٹس کی رپورٹ میں بھارتی ریاست منی پور میں جاری ظلم پر شدید تشویس کا اظہار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ریاست میں ایک سو پچھتر افراد مارے گئے،ساٹھ ہزار بے گھر ہوئے،خواتین سے زیادتی اور عبادتگاہوں پر حملے ہوتے رہے اور بھارتی فورسز ماورائے عدالت قتل اور بیرون ملک شہریوں کو دبانے میں ملوث رہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر تھے۔