fbpx
ozIstanbul

امریکہ نے افغانستان میں دہشتگردی کے کیمپ نظر آ نے پر کارروائی کا اعلان کردیا

امریکا نےکہا ہےکہ اگر افغانستان میں دہشت گردی کے کیمپ نظر آئے تو امریکا فوری کارروائی کرے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے اردو ترجمان زید تارڑ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پڑوسیوں پرفرض ہےکہ امن کے لیے دہشت گردوں کی مدد نہ کریں۔

زید تارڑ کا کہنا تھا کہ امن کے لیے خطے میں پاکستان کا کردار اہم ہے، امن کے لیے بھارت کے ساتھ شراکت بھی انتہائی ضروری ہے، افغانستان کے تمام پڑوسی ممالک سےرابطے میں ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پُرتشدد واقعات افسوناک اور تشویشناک ہیں، افغان فوج اور طالبان میں حالیہ جھڑپوں پر بھی افسوس ہے، افغان حکومت سے تعاون جاری رہے گا اور افغانستان میں ترقیاتی پروجکیٹ بھی جاری رہیں گے۔

زید تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ کابل پر طالبان کی حکومت قائم ہونا ابھی مفروضہ ہے۔

پچھلا پڑھیں

افغانستان: سیلاب کے نتیجے میں 80 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتہ

اگلا پڑھیں

سعودیہ: افغانستان سے امریکہ کا انخلا ابھی ختم نہیں ہوا،شہزادہ ترکی بن فیصل

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے