turky-urdu-logo

اقوامِ متحدہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 16 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کرے گا

اقوام متحدہ پاکستان کو ضروری اشیائے خور و نوش اور نقد امداد فراہم کرنے کے لیے منگل کو (آج) 16 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ‘فوری اپیل’ کرنے کے لیے تیار ہے جبکہ دنیا بھر سے بھی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اگرچہ حکومت اور انسانی ہمدردی کے شراکت دار سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں لیکن اقوام متحدہ کو فوری طور پر امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے 3 کروڑ 42 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں اقوام متحدہ کی ریذیڈنٹ اور ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد کی صورتحال میں بیماریوں اور غذائی قلت میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دریں اثنا عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی) پاکستان میں اپنی خوراک کی امداد کو تیزی سے توسیع دے رہا ہے۔

ڈبلیو ایف پی کا مقصد بلوچستان میں تقریباً 5 لاکھ افراد تک پہنچنا ہے، جہاں یہ پہلے ہی 5 اضلاع اور سندھ میں تقریباً 42 ہزار افراد کی مدد کر رہا ہے لیکن مواصلات کے مسائل کی وجہ سے تقسیم فی الحال رکی ہوئی ہے۔

Read Previous

روس اور افغانستان کے مابین توانائی کے شعبے میں معاہدہ متوقع

Read Next

30اگست فتح کا دن ترکیہ کی جنگ آزادی میں اہم سنگ میل

Leave a Reply