turky-urdu-logo

متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں پر نئی پابندی عائد کردی

متحدہ عرب امارات نے غیرملکیوں کیلیے پاسپورٹ میں خاندانی نام شامل کرنے کی شرط کو لازمی قرار دے دیا۔

متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام کی جانب سے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے، جس میں کہاگیا ہے کہ پاسپورٹ میں سنگل نام والے مسافروں کی امیگریشن نہیں کی جائے گی۔

 

ٹریول ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ 21 نومبر سے متحدہ عرب آنے والے مسافروں کو پاسپورٹ میں اپنے نام کے ساتھ خاندانی نام (سرنیم) لکھوانا لازمی ہوگا، بصورت دیگر انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

حکام نے ائیرلائینز انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاسپورٹ پر مکمل اور درست نام دیکھنے کے بعد ہی مسافروں کو ٹکٹ جاری کریں۔

 

Read Previous

پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ایشین یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

Read Next

انسانی حقوق کے نام پر امریکہ نے ایرانی پرچم میں تحریف کر دی،ایران کی جانب سے شدید احتجاج

Leave a Reply