turky-urdu-logo

ترک اسٹیٹس کا سربراہ اجلاس سمرقند میں اختتام پذیر ہو گیا

دو روز سے جاری ترک اسٹیٹس کا سربراہی اجلاس سمر قند میں  اختتام پذیر ہو گیا  ۔ سربراہی اجلاس کا موضوع "ترک تہذیب کا نیا دور: مشترکہ ترقی اور خوشحالی  تھا۔  اجلاس میں صدر ایردوان سمیت   ترکیہ، آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور ترکمانستان اور ہنگری کے صدر، وزیر اعظم اور اعلی وفد نے شرکت کی ۔ صدر  رجب طیب ایردوان  کا  کنونشن سنٹر پہنچنے پر ازبکستان کے صدر  مرز ییوئیف  نے خود ان کا استقبال کیا  اور بعد میں صدر ایردوان کو  عالمی سطح پر مسلمانوں  کی فلاح و بہبود اور خوشخالی  میں ترکیہ کے اہم کردار ادا کرنے میں امام بخاری ایوارڈ سےبھی نوازا گیا ۔

اجلاس میں معیشت، تجارت، ٹرانسپورٹ اور کسٹمز کے شعبوں میں تنظیم کے منصوبوں کے کئی اہم امور پر فیصلے کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف معاہدوں اور سرکاری دستاویزات کو حتمی شکل  بھی دی گئی

انہوں نے رجستان اسکوائر میں  شجر کاری کی  مہم  کی  تقریب میں شرکت کی۔

صدر ایردوان اور سربراہی اجلاس میں شریک رہنماؤں نے تقریب کے بعد رجستان اسکوائر پر ایک یادگاری تصویر  بھی  بنوائی  ۔

اجلاس  کے بعد صدر ایردوان نے   آذر بائیجان    کے صدر الہام علیوف قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف، کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف، ترک صدر رجب طیب ایردوان، ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان سے بھی ملاقات کی ۔

 

TDT سربراہان مملکت نے انقرہ میں کرغزستان کے سفیر کوبانیچ بیک عمر علی ایف کو تنظیم کا نیا جنرل سیکرٹری مقرر کیا۔

عمر علی ایف 14 نومبر کو استنبول میں TDT سیکرٹریٹ ہیڈ آفس میں  منعقد ہونے والی تقریب میں اپنے پیشرو  بغداد امرئیف سے اختیارات  حاصل کریں گے۔

Read Previous

2024 ورلڈ اسلامک اکنامک فورم کی میزبانی ابو ظہبی کرے گا

Read Next

استنبول میں زوردار دھماکہ 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

Leave a Reply