امریکی کامیڈی سریز “دی سمپسن” کے پروڈیوسرز نے اعلان کیا ہے کہ اب سے سریز میں سفید اداکار دیگر نسل کے کرداروں کے وائس اوور نہیں کر سکیں گے۔
بیان میں مزید وضاحت نہیں کی گئی تاہم یہ اقدام فاکس ٹیلی ویژن کے شو میں ہندوستانی اسٹور مالک کے کردار آپو جس کا وائس اوور ہانک آذاریہ نے کیا کے بارے میں برسوں کے عوامی دباؤ کے بعد کیا گیا۔
آذاریہ نے رواں سال کے شروع میں کہا تھا کہ وہ اب یہ کردار نہیں نبھائیں گے ، جسے ہندوستانی امریکیوں کے منفی تصور کے طور پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
آذاریہ نے “دی سیمپسن” میں سیاہ فام پولیس افسر لو اور میکسیکن امریکن بمبل بی مین کے کرداروں کی بھی وائس اوور کیا۔ جبکہ ہیری شیئرر نے سیاہ فام ڈاکٹر ہبرٹ کا کردار کو آواز بخشی۔
بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا آپو یا دیگر کردار سیریز کا حصہ رہیں گے۔
امریکی ٹیلی ویژن پر طویل عرصے سے چل رہے اس کامیڈی شو میں بمبلنگ ہومر سمپسن ، ہاوس وائف مارج ، شرارتی بارٹ ، ذہین لیزا اور بیبی میگی نے 30 سال سے زیادہ عرصے تک امریکہ کا بدلتا ہوا چہرہ دیکھایا ہے۔
“دی سمپسن” 100 سے زیادہ ممالک میں نشر کیا جا چکا ہے۔
شو کے ہدایتکاروں کی جانب سے یہ اعلان امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی کے قتل کے خلاف رواں ماہ بڑے پیمانے پر مظاہروں کے بعد نسل پرستی کے حوالے سے امریکی پاپ کلچر میں بڑے پیمانے پر آنے والے تبدلیوں کے حصے کے طور پر کیا گیا۔
ٹی وی سیریز “فیملی گائے” کے مائک ہینری اور “سینٹرل پارک” کے کرسٹن بیل سمیت دیگر سفید اداکاروں نے بھی کہا ہے کہ وہ اب دوسری نسل کے کرداروں کا وائس اوور نہیں کریں گے۔
ہینری نے جمعہ کو ٹویٹر پر کہا ، “مجھے فخر ہے کہ میں نے 20 سال تک ‘فیملی گائے’ میں کلیولینڈ کے کردار کی آواز بنا۔ مجھے یہ کردار بہت پسند ہے ، لیکن دوسری نسل کے کرداروں کی آواز انہی کو بننا چائیے۔ لہذا ، میں اس کردار سے سبکدوش ہوتا ہوں۔