ترکیہ ، پاکستان اور سعودی عرب کی سہ فریقی افواج کا دوسرا اجلاس آج راولپنڈی جی ایچ کیوں میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں دفاعی ساز و سامان اور ٹیکنالوجی بشمول تحقیق و ترقی پر گفتگو کی گئی۔

فریقین نے تکنیکی، معاشی اور انسانی وسائل کو یکجا کرنے اور باہمی مقاصد اور مفادات حاصل کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
تاریخی برادرانہ تعلقات کو تسلیم کرتے ہوئے فریقین نے باہمی تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور مشترکہ اہداف حاصل کرنے کا ارادہ کیا۔

