turky-urdu-logo

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا جس کے دوران مہمان ٹیم 2 ٹیسٹ، 8 ون ڈے اور 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچزکھیلنے پاکستان آئے گی۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم دورہ پاکستان کے لیے 2 مختلف مراحل میں پاکستان آئے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق دورے کے پہلے مرحلے میں 27 دسمبر سے 15 جنوری تک دونوں ٹیمیں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں آمنے سامنے ہوں گی۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 27 سے 31 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 4 جنوری سے 8 جنوری تک ملتان میں ہوگا۔

اس دورے میں شامل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز 11، 13 اور 15 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

مہمان ٹیم دوسرے مرحلے میں 13 اپریل سے 7 مئی تک پاکستان میں 10 میچز کھیلے گی، اس دوران دونوں ٹیمیں 5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئیں گی۔

اس مرحلے میں شامل ابتدائی 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 13، 15، 16 اور 19 اپریل کو کراچی میں کھیلے جائیں گے، پانچواں ٹی ٹوئنٹی اور ابتدائی 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز 23، 26 اور 28 اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

دورے میں شامل آخری تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، چار اور سات مئی کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔۔

یاد رہے کہاس سے  قبل  انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تاریخی دورے سے قبل آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم بھی 24 سال بعد مارچ میں پاکستان آئی تھی جہاں اس نے 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔

Read Previous

اقوام متحدہ نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی و حمایت کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی

Read Next

مسجد نبویﷺ سے مسجد قباء تک پیدل افراد کیلئے خصوصی ٹریک تیار کر لیا گیا

Leave a Reply