سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے 135سکالرز اور ائمہ کرام کو حج کے دوران عازمین کو حج کی رہنمائی اور متعلقہ سوالوں کے جواب دینےکے لئے مقرر کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق حج کے احکامات سے متعلق سوالوں کے مکمل جوابات کے لئے یہ ائمہ کرام ہمہ وقت دستیاب ہوں گے۔وزارت حج و اسلامی امور کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ اقدام سعودی قیادت کی ہدایت کے مطابق ہے۔
اس سروس سےعازمین حج کو انتہائی سکون اور آسانی سے حج سے متعلقہ عبادات کی ادائیگی کے لیے رہنمائی کی تمام خدمات مہیا ہوں گی۔سوالوں کے جواب کے لیے10 زبانوں میں یہ پروگرام تربیت دیا گیا ہے جس میں عربی، انگریزی، فرانسیسی، ترکی، ہندی، اردو، ہوسہ، انڈونیشی، بنگالی، امہارک زبانوں میں جواب دیئے جائیں گے۔
