صدر ایردوان نے ڈسیمینیشن فاؤنڈیشن کی 52ویں جنرل اسمبلی میں شرکت کی۔
جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے اپنے قہرمانماراش اور حطائے کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے زلزے سے منہدم ہونے والے گھروں کی تعمیر نو کا کام شروع کر دیا ہے جو جلد مکمل کیا جائے گا۔

اس بات پرزور دیتے ہوئے کہ وہ صدی کی تباہی سے نمٹتے ہوئے ایک ایک کر کے صدی کے منصوبوں کا ادراک کر رہے ہیں صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی آٹو موبائل ٹوگ کی تر سیل جلد شروع ہو جائے گی۔
صدر کا کہنا تھا کہ ہم دفاعی مصنوعات کی ایک بڑی تعداد کو مکمل کرنے کے راستے پر گامزن ہیں اور اس زمرے میں ہم تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، خاص طور پر قومی جنگی طیارے ، جو مارے ملک کو ترقی کی بلدن یوں تک لے جائیں گے۔

ہم نے یو اے وی، یو سی اے وی اکینسی، یو سی اےوی اور سب سے بڑھ کر اپنے اعلی ترین سیگمنٹ جیٹ طیارے تیار کیے ہیں۔
اس کے علاوہ، ہم نے بحیرہ اسود کی گیس کو اپنے قومی تقسیم کے نظام میں شامل کرنے کے لیے کیے گئے کام تقریباً مکمل کر لیے ہیں۔

ترقیاتی سڑک کے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم نے عراقی وزیر اعظم کے ساتھ مل کر ترقیاتی سڑک کے حوالے سے انتہائی اہم قدم اٹھایا ہے، جو ترکیہ کو عراق کے اوپر خلیجی علاقے سے جوڑے گا۔ ہم آنے والے دنوں میں بھی اپنی قوم کو خوشخبری دیتے رہیں گے۔ ہم اس صدی کو بنانے کے لیے بے لوث کام کرتے رہیں گے ۔

