Turkiya-Logo-top

لندن میں دنیا کے سب سے بڑے میوزیم میں افطار کا اہتمام

رمضان کے مقدس مہینے میں لندن کے سب سے بڑے میوزیم وکٹوریہ اور البرٹ میں اجتماعی افطاری کا اہتمام کیا گیا۔

یہ اہتمام رمضان ٹینٹ پروجیکٹ کے زیر انتظام کیا گیا۔ جہاں 400 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ رمضان ٹینٹ پراجیکٹ کے بانی عمر صلاح کے مطابق وہ دس سال سے مختلف شہروں میں افطاری کا اہتمام کرتے آرہے ہیں۔ اس سال وہ لندن، برمنگھم ،مانچسٹر اور کیمبرج میں افطاری کا اہتمام کریں گے۔ انہوں نے بتایا اس سال مشہور شیکسپیئر گلوب تھیٹر، چیلسی فٹ بال ٹیم کے اسٹامفورڈ برج اسٹیڈیم، برائٹن اینڈ ہوو البیون فٹبال کلب کے امریکن ایکسپریس کمیونٹی اسٹیڈیم اور لندن کے مشہور ٹریفلگر اسکوائر میں افطاریوں کا اہتمام کیا جائیگا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ یونیورسٹی آف لندن کے کچھ طلبا نے مل کر کیا تھا تا کہ جو طلبا گھر سے دور رمضان گزارتے ہیں انہیں گھر جیسا ماحول فراہم کیا جائے ۔ اس پراجیکٹ کا مقصد مختلف کیمونٹیز کو یکجا کرنا اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعے رمضان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
رمضان ٹینٹ پراجیکٹ نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا اور زلزلہ متاثرین کو امداد فراہم کرنے کی مہم میں بھی حصہ لیا۔
رمضان ٹینٹ پراجیکٹ کو مختلف اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔

Read Previous

ترکیہ کی آٹو موبائل ٹوگ کی تر سیل جلد شروع ہو جائے گی،صدر ایردوان

Read Next

سعودی عرب کی ڈنمارک میں قرآن مجید کے نسخے کی بے حرمتی اور ترکیہ کے پرچم کو نذر آتش کرنے کی مذمت

Leave a Reply