turky-urdu-logo

ٹکا کراچی کے زیر اہتمام ریسکیو ٹرینینگ پروگرام اختتام پذیر

IHH ہیومینٹیرین ایڈ فاؤنڈیشن ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور سندھ اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے کارونجھر پہاڑ، نگر پارکر، سندھ میں ترک کو آپریشن اینڈ کو آرڈینیشن ایجنسی ٹکا کے زیر اہتمام ایک ہفتہ طویل ایڈوانسڈ سرچ اینڈ ریسکیو ٹریننگ پروگرام  تقسیم انعامات کی تقریب کیساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سندھ بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی ہیڈ کوارٹر کراچی میں تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی۔


ٹریننگ میں حصہ لینے والے سرچ اینڈ ریسکیو رضاکاروں کے علاوہ ترک قونصل جنرل کراچی جمال سانگو ، سندھ حکومت کے سابق چیف سیکریٹری سید ممتاز علی شاہ اور سندھ اسکاؤٹس کے صوبائی کمشنر حلیل ابراہیم بشاران، ٹکا کراچی کے سربراہ اور بہت سے افراد نے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک قونصلر جنرل کراچی جمال سانگو کا کہنا تھا کہ تربیت حاصل کرنے والوں کے تاثرات سے، یہ واضح ہے کہ تلاش اور بچاؤ کی یہ تربیت بہت کامیاب رہی ہے۔ ٹکا دنیا میں اپنے 63 دفاتر کے ساتھ، مختلف شعبوں میں ترکیہ کی مہارت کا اشتراک کر رہا ہے۔ پاکستان میں اس کے 2 دفاتر ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ  اس طرحٓ کے پروگرام  سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہم پاکستان کو اپنے دلوں کے کتنے قریب رکھتے ہیں۔

سندھ سکاؤٹس کے صوبائی کمشنر سید ممتاز علی شاہ نے ترکیہ، ٹکا اور IHH  کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے تعاون سے SBSA کو اپنی سرچ اینڈ ریسکیو ٹریننگ اکیڈمی بنانے میں مدد ملے گی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ٹکا کراچی کے سربراہ، حلیل ابراہیم بشاران نے کہا کہ ہمیں سندھ اسکاؤٹس کے ساتھ تلاش اور بچاؤ کی تربیت کو کامیابی سے نافذ کرنے پر بہت خوشی ہے ۔

انہوں نے تربیت کی کامیاب تکمیل میں تعاون پر سندھ اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔

اختتامی تقریب کا اختتام ٹرینیز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے ساتھ ہوا۔

 

Read Previous

ٹکا کراچی اور الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ریسکیو ٹرینینگ پروگرام کا انعقاد

Read Next

خون کے پیاسے نیتن یاہو نے جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی

Leave a Reply