turky-urdu-logo

صدر پاکستان کا اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں معصوم جانوں کے المناک نقصان پرگہرے افسوس کا اظہار

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے غزہ میں ہسپتال پر وحشیانہ اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئےفوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیاہے۔

انکا کہنا تھا کہ صرف دو ریاستی حل اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی خطے میں پھیلتی اِن مجرمانہ کارروائیوں کو حل کیا جاسکتا ہے ۔

صدر پاکستان نے غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ مذمت کیا۔

صدر پاکستان نے اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں معصوم جانوں کے المناک نقصان پرگہرے افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہزاروں افراد کے قتل اور پھر ایک ہسپتال پر حملہ کر کے تمام بین الاقوامی اور اخلاقی اصولوں کو پامال کیا۔

صدر پاکستان نےاسرائیل کی طرف سے سنگین جنگی جرائم کے مسلسل ارتکاب پر تشویش کا اظہارکیا۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اسرائیل شہری آبادیوں اور صحت کی سہولیات کو بلاامتیاز نشانہ بنا رہا ہے، عالمی برادری اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے اور اسرائیلی بمباری اور غزہ کے جاری محاصرے کو فوری طور پر روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

Read Previous

ترکیہ کا پاکستان کے سب سے بڑے چلڈرن ہسپتال کے لیے جدید آپریٹنگ روم کا تحفہ

Read Next

صد سالہ جمہوریہ ترکیہ اور ترکیہ پاکستان کے تعلقات پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

Leave a Reply