
پاکستانی ڈراموں کی ترکی میں مقبولیت کے باعث انہیں ترک زبان میں ڈب کرکے ترکی میں نشر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پاکستان کی نشریاتی کمیٹی کے چئیر مین فیصل جاوید خان نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ اس ا قدم کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان دوستی، آئیڈیاز ، علم اور دونوں ملکوں کے اداکاروں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی کے کئی ڈراموں کو اردو میں ڈب کر کے پاکستان میں نشر کیا گیا ہے جسے لوگوں نے بہت پسند کیا۔
ڈب کیے جانے والے ڈرامے کا نام ابھی تک واضح نہیں کیا گیا۔