
صدر ایردوان نے ملک میں تین نئے سفیروں سے ملاقات کی اور انکے سفارتی دستاویزات موصول کیے۔
دارالحکومت انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں صدر ایردوان نے ایستونیا،سویڈن اور آئرلینڈ کے سفیروں کا الگ الگ استقبال کیا اور ان سے ملاقات کی۔
سفیروں کی جانب سے اپنے سفارتی دستاویزات پیش کرنے کے بعد اس موقع کی مناسبت سے تصاویر بھی لی گئیں۔