fbpx
ozIstanbul

جونئیر ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز 24 نومبر سے ہوگا

ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام 12 واں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 24 نومبر سے بھارت کے شہر بھوبنیشور میں شروع ہو گا۔

ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

گروپ اے میں بیلجیئم، چلی، ملائیشیا اور جنوبی افریقہ گروپ بی میں کینیڈا، فرانس، بھارت اور پولینڈ گروپ سی میں جنوبی کوریا، ہالینڈ، سپین اور امریکا جبکہ گروپ ڈی میں پاکستان، ارجنٹائن، مصر اور جرمنی شامل ہے۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔ گروپ اے میں پہلا میچ بیلجیئم اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں ملائیشیا اور چلی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ گروپ بی میں پہلا میچ کینیڈا اور پولینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

گروپ ڈی میں پاکستانی ٹیم جرمنی سے نبرد آزما ہو گی۔ ہر ٹیم تین گروپ میچ کھیلے گی اور ٹاپ آٹھ ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

پچھلا پڑھیں

افغانستان کے 26 لاکھ ٹن چلغوزے چین میں منٹوں میں فروخت

اگلا پڑھیں

فیس بک نے ایک بار پھر اپنی نیوز فیڈ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے