turky-urdu-logo

عالمی برادری کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی بڑے پیمانے پر مدد کرنا ہوگی،انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس کا کہنا ہے  کہ پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی میں سب سے کم حصہ ہے مگر یہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

عالمی برادری کو سیلابی صورتحال میں پاکستان کی بڑے پیمانے پر مدد کرنا ہوگی۔

عالمی برادری کو پاکستان میں بحالی اور سرمایہ کاری میں حصہ لینا چاہیے۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوترس نے این ایف آرسی سی کا دورہ کیا ، جہاں انھیں سیلاب سے ہونے والی  تباہی پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوترس کا کہنا تھا  کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مستقل کام کرنیوالوں کو سراہتا ہوں۔

حکومت، پاک فوج، سماجی تنظیمیں متاثرین کی مدد کررہی ہیں۔

میں پاکستان کےلیےاجنبی نہیں ہوں، 17سال پہلے پاکستان آیا تھا، پاکستان میں زلزلے اور 2010 میں سیلاب کے موقع پر دورہ کیا۔

یواین سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستان وہ ملک ہے جو میرے دل کے بہت قریب ہے ، پاکستان نے ہمیشہ مہاجرین کے معاملے پر بڑے دل کامظاہرہ کیا ، موجودہ صورتحال پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔

انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ میں جانتاہوں کہ یہ تباہی پاکستانیوں کے لیے کیا ہے، یقین دلاتاہوں عالمی برادری کی توجہ اس طرف مبذول کرانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلی متاثر ہونے والا ملک ہے، پاکستان کو سیلاب سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر مالی تعاون کی ضرورت ہے،عالمی برادری اس بات کو سمجھے اور پاکستان کی مدد کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کا یہ حال ہوا کل کوئی اور ملک بھی موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوسکتا ہے، عالمی برادری کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے متاثرہ ممالک کی مدد کرنا ہوگی۔

Read Previous

بین الاقوامی اسپیس کنوینشن کا ترکیہ میں انعقاد

Read Next

ترکش ایئرلائنز نے بین الاقوامی سفری صلاحیت میں نیا ریکارڈ قائم کر لیا

Leave a Reply