turky-urdu-logo

عالمی اسٹریٹجک رابطہ اجلاس ” اسٹارٹ کام” اختتام پذیر ہو گیا

استنبول میں ترک صدارتی شعبہ اطلاعات کے زیر اہتمام عالمی اسٹریٹیجک رابطہ اجلاس” اسٹارٹ کام اختتام پذیر ہو گیا

غیر یقینی دور میں اسٹریٹجیک روابط کے زیر عنوان ترکیہ میں منعقدہ اجلاس میں دنیا بھر کے ماہرین نے شرکت کی ۔
صدر ایردوان نے ویڈیو کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ جس کے بعد افتتاحی تقریب سے صدارتی مشیر اطلاعات فخر الدین آلتون نے خطاب کیا ۔
اجلاس میں چوبیس ممالک سے اسٹریٹیجک روابط کے ماہرین، لیڈران،ماہرین تعلیم ،سرکاری و نجی شعبوں کے نمائندوں سمیت میڈیا حکام پر مشتمل 52 مقررین نے اپنے تجربات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں 3 ہزار سے زائد ملکی اور غیر ملکی افراد نے شرکت کی جنہوں نے غلط معلومات اور خبرر سانی کے پھیلاؤ کو روکنے،عام شہریوں تک رسائی کے حامل روابط کو بڑھانے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے بغیر عوامی میل جول جیسے موضوعات پر بات کی۔
اجلاس میں روابط اور اطلاعاتی شعبے سے متعلق ماضی، حال اور مستقبل میں پیش آنے والے حالات سے درپیش مسائل پر ماہرین نے اپنے تجربات پیش کیے۔
اجلاس کا مقصد ثقافتی سرگرمیوں کے ہمراہ ایک عالمی پلیٹ فارم تشکیل دیتے ہوئے اس شعبے میں پیشہ وارانہ نظام کی بحالی اور قائدانہ صلاحیتوں میں اضافے کی راہیں تلاش کرنا تھا

Read Previous

ترکیہ-آذربائیجان مشترکہ فوجی مشکوں کا آغاز

Read Next

بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھر پور جواب دیں گے، آرمی چیف پاکستان

Leave a Reply