turky-urdu-logo

پاک بحریہ کا پہلا بحری جہاز امدادی سامان لے کر شام پہنچ گیا

پاکستان نیوی کا پہلا جہاز پی این ایس نصر زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر شام پہنچ گیا۔

جہاز اس وقت شام اور ترکیہ میں انسانی ہمدردی اورریلیف مشن پر تعینات ہے۔

اس مشن کا مقصد برادر ممالک کے زلزلہ متاثرین کو پاکستانی عوام کی طرف سے مدد فراہم کرنا ہے۔

شام کی بندرگاہ لطاکیہ پہنچنے پر لطاکیہ کے گورنر، وفاقی وزیر تعلیم، شام میں تعینات پاکستان کے سفیر، شامی بحریہ کے سربراہ اور دیگر معززین نے جہاز کا استقبال کیا۔

گرم کپڑوں، کمبل اور راشن پر مشتمل تقریبا665ََ ٹن امدادی سامان شامی حکام کے حوالے کیا گیا۔

مشن کمانڈر اور جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے شامی حکام سے ملاقات کے دوران قدرتی آفت کے باعث ہونے والے نقصان پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور پاکستانی عوام کی جانب سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

حکومت پاکستان کی پالیسی کے مطابق پاک بحریہ قدرتی آفات کے دوران دوست ممالک کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی اورریلیف کے مشن باقاعدگی سے کرتی ہے۔پی این ایس نصر کاحالیہ امدادی مشن مصیبت کی گھڑی میں برادر ممالک کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے پاک بحریہ کے عزم کا ثبوت ہے۔

Read Previous

اسرائیلی جیل میں معمر ترین فلسطینی قیدی کو 17 سال قید کے بعد رہا کر دیا گیا

Read Next

جرمن فٹبالر مسعود اوزل کا مقبول ٹی وی سیریز کورولش عثمان کے سیٹ کا دورہ

Leave a Reply