turky-urdu-logo

دشمن کو ہر محاذ پر نقصان پہنچارہے ہیں، ابو عبیدہ

غزہ جنگ کو 9 ماہ مکمل ہو گئے ہیں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ القسام بریگیڈز کی عسکری قوت مضبوط ہے اور وہ ہر محاذپر دشمن کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ابو عبیدہ نے کہا کہ ’معرکہ طوفان الاقصیٰ‘ صیہونی مظالم کا ردعمل ہے۔
ویڈیو بیان میں ابوعبیدہ نے کہا کہ مغربی کنارے، القدس اور غزہ کی پٹی میں قابض افواج کے جرائم اپنی انتہا کو پہنچ چکے ہیں، وہ شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہی ہے اور اسپتالوں، اسکولوں، مساجد اور گرجا گھروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کار گزشتہ 9 ماہ سے کسی بھی بیرونی مدد کے بغیر اُس دشمن کا مقابلہ کررہے ہیں جسے امریکا اور برطانیہ کی حمایت حاصل ہے۔
ابوعبیدہ نے کہا کہ القسام بریگیڈز کی تمام 24 بریگیڈز اور دیگر تمام مزاحمتی گروہ دشمن کا مقابلہ کررہے ہیں اور پورے غزہ میں دشمن کو نقصان پہنچارہے ہیں۔
ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ القسام بریگیڈز کی عسکری قوت مضبوط ہے اور جنگ کے دوران بھی ہزاروں مزاحمت کار اس میں شامل ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں اب تک کم از کم 38 ہزار 153 افراد شہید ہوچکے ہیں، 87 ہزار 828 افراد زخمی ہیں جبکہ 10 ہزار افراد لاپتا ہیں۔

Read Previous

ترکیہ اور پاکستان کے بزنس لیڈرز فلسطین کی حمایت کے لیے افریقہ کے بلند ترین پہاڑ پر چڑھ گئے

Read Next

یورو 2024، ترکیہ ٹورنامنٹ سے باہر

Leave a Reply