
ترکیہ کی قومی فٹ بال ٹیم 2024 یورپی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میچ میں ہالینڈ کے ہاتھوں 2-1 سے ہار گئی اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی، جرمنی کے برلن اولمپک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں 1-0 کی برتری حاصل کرنے والی ترک ٹیم دوسرے ہاف میں کیے گئے گول سے شکست کھا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع گنوا بیٹھی۔
دفاعی کھلاڑی صمد اق آئدن نے گول کیا جس نے قومی فٹ بال ٹیم کو ہالینڈ کے خلاف 1-0 کی برتری دلا دی۔ صمد نے میچ کے 35ویں منٹ میں ہیڈر سے گیند کو جال میں بھیجا۔
قومی فٹ بال ٹیم کی شکست کے بعد سیمی فائنل میں ہالینڈ کا حریف انگلستان ہوگا، ہالینڈ اور انگلستان کے درمیان سیمی فائنل میچ بدھ 10 جولائی کو ڈورٹمنڈ میں کھیلا جائے گا۔
صدر رجب طیب ایردوان نے نیدرلینڈز کے میچ میں قومی ٹیم کو تنہا نہیں چھوڑا۔
صدر ایردوان، جنہوں نے مریخ دیمیرل پر جرمانے کے بعد ٹیم کی حمایت میں اپنے پروگرام منسوخ کر تے ہوئے برلن اولمپک اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے بعد کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی ۔