turky-urdu-logo

پانچواں ایتھنو اسپورٹ کلچر فیسٹیول آج سے استنبول میں شروع

ورلڈ ایتھنواسپورٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام استنبول کے اتاترک ائیرپورٹ میں ایتھنواسپورٹ کلچر فیسٹیول آج سے شروع کیا جا رہا ہے ۔ یہ چار روزہ  فیسٹول 9 جون سے 12جون تک جاری رہے گا۔ فیسٹول کا آغاز ایکوسٹرین اسپورٹس فیلڈ میں 0800GMT پر ایک افتتاحی تقریب سے ہوگا۔

یہ فیسٹول ترکش ائیر لائنز، ترک ٹیلی کام ، وکیف بنک  اور اسپورٹوٹو کے تعاون  سے دو سال کے بعد منعقد کیا گیا ہے اس تقریب کے ذریعے شائقین کو ترکی کے مختلف شہروں سے متعارف کروایا جاتا ہے ۔ وہاں کی ثقافت اوررسم و  روایات کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے ۔ اس چار روزہ ایونٹ میں  گھڑسواری تیر اندازی، ریسلنگ ، آئل ریسلنگ  سمیت ترک روایتی اور وسطی ایشیا کے کھیل شامل ہونگے۔ دنیا بھر سے ہزاروں لوگ اس ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ جہاں انہیں ترک روایتی کھانےسمیت دیگر مقامات کے روایتی کھانے بھی پیش کیے جائے گے۔ یہ فیسٹول پسماندہ گروپوں کے لیے ہپوتھراپی، نابینا افراد کے لیے باربی کیو ٹورنامنٹ، معذور فنکاروں کی طرف سے منعقد کی جانے والی ورکشاپس اور ایونٹس کے ذریعے قابل رسائی مواقع بھی  فراہم کرے گا۔

Read Previous

نیٹو سلامتی کا ادارہ ہے نہ کہ دہشتگردوں کی پناہ گاہ، صدر ایردوان

Read Next

مسجد نبوی میں ٹک ٹاک بنانے پر ایک شخص کو تین سال قید کی سزا

Leave a Reply