turky-urdu-logo

ترکیہ سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے گیارہواں جہاز پاکستان پہنچ گیا

ترکیہ سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر گیارہویں پروز اسلام آباد پہنچ گئی ۔

ترکیہ سے آنے والے امدادی سامان میں سیلاب متاثرین کے لیے ادویات، کھانے پینے کی اشیا، ٹینٹ اور خیمے شامل ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ترکیہ ائیر فورس کے امدادی طیارے نے وفاقی دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی۔

پاکستان کے وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، احسن اقبال اور شیری رحمن نے امدادی سامان وصول کیا۔

ترکیہ نے ٹرین کے ذریعے بھی سیلاب متاثرین کے لیے امداد پہنچائی ہے۔

پاکستان میں بدترین سیلابی صورت حال کے بعد اندرون ملک کے علاوہ دنیا بھر سے امدادوصول ہو رہی ہے جب کہ ترکیہ سے اس سلسلے میں گیارہ طیارے پاکستان آ چکے ہیں۔

Read Previous

آذربائیجان اور آرمینیا نے امن معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کر لیا

Read Next

متحدہ عرب امارات کا فٹ بال شائقین کےلیے کم قیمت پر ویزہ جاری کرنے کا اعلان

Leave a Reply