turky-urdu-logo

افغانستان: طالبان کے زیر کنٹرول شہر میں دہشت گرد حملہ، 23 ہلاک

افغانستان کے شہر ہلمند کی ایک مویشی منڈی میں دہشت گرد حملے میں 23 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ یہ شہر طالبان کے زیر کنٹرول ہے۔

صوبائی گورنر عمر زواک نے کہا ہے کہ دہشت گرد حملے میں 15 زخمیوں کو قریبی شہر سنگین کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ سنگین شہر کے گورنر روح اللہ باسط نے بتایا کہ حملے میں 25 افراد کے جاں بحق اور 20 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دہشت گرد حملے کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ جس جگہ دہشت گرد حملہ کیا گیا یہاں سے 5 کلو میٹر دور افغانستان کی فوج کی ایک بیس موجود ہے۔ طالبان اور حکومت ایک دوسرے پر حملے کی ذمہ داری عائد کر رہے ہیں۔ اتوار کو بھی ہلمند شہر میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Read Previous

ترکی کی وباء کے خلاف جنگ میں عراق کی طبی امداد

Read Next

ترکی: قدیم شہر عینی نے سیاحوں کو حیران کردیا

Leave a Reply